آرمی چیف کی توسیع ، جہالت کا مظاہرہ کیاگیا یا سوچی سمجھی بدنیتی ؟ حفیظ اللہ نیازی نے بتادیا

آرمی چیف کی توسیع ، جہالت کا مظاہرہ کیاگیا یا سوچی سمجھی بدنیتی ؟ حفیظ اللہ ...
آرمی چیف کی توسیع ، جہالت کا مظاہرہ کیاگیا یا سوچی سمجھی بدنیتی ؟ حفیظ اللہ نیازی نے بتادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر بہت کچھ لکھا جائے گا یا تو یہ ایک میرٹ پر جہالت تھی یا ایک سوچی سمجھی بدنیتی تھی۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر بہت کچھ لکھا جائے گا یا تو یہ ایک میرٹ پر جہالت تھی یا ایک سوچی سمجھی بدنیتی تھی۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان حکومتی معاملات سے نابلد ہیں لیکن پھر بھی میں یہ ماننے کو تیار نہیں ہوں کہ اس میں سے بدنیتی کا عنصر نکال لیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے اندر کسی فوجی افسر کی کسی ایسی تقرری کی گنجائش ہی نہیں ہے ۔ آئین میں بڑی وضاحت کے ساتھ تقرری کا طریقہ کار بتایا ہواہے ، عدالت کا یہ سوال جائزہے کہ آئین میں از سر نو تقرری کہاں سے آگئی ؟

مزید : علاقائی /اسلام آباد