قرآن اورصاحبِ قرآن کی عزت وتکریم ایمان کالازمی حصہ،سازشیں کرنےوالےرہتی دنیا تک ناکام ہوںگے:عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

قرآن اورصاحبِ قرآن کی عزت وتکریم ایمان کالازمی حصہ،سازشیں کرنےوالےرہتی ...
قرآن اورصاحبِ قرآن کی عزت وتکریم ایمان کالازمی حصہ،سازشیں کرنےوالےرہتی دنیا تک ناکام ہوںگے:عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتﷺ لاہور کے  رہنماؤں مولانا عبدالنعیم،مولانا عبدالشکورحقانی، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا قاری علیم الدین شاکرنے کہا ہے کہ عقیدۂ ختم نبوت و ناموس رسالتﷺ کے خلاف سازشیں کر نے والے ہمیشہ ناکام ہو ئے اور رہتی دنیا تک ذلت ا و رر سوائی ان کا مقدر ہے،   زندگی کی آخری سانس تک ختم نبوت و نا موس رسالتﷺ کا تحفظ کرتے رہیں گے،ایک سازش کے تحت آئے روز پیغمبر اسلامﷺ اور قرآن مجید کی توہین کر کے مسلمانوں کے ایمانی جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

راوی روڈ لاہور میں تحفظ ختم نبوت تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے اِن رہنماؤں نےکہاکہ  قرآن اورصاحبِ قرآن کی عزت وتکریم ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے،اِس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا،مسلمان نہ تو پیغمبر اسلامﷺ اور نہ اُن پر نازل ہونیوالی کتاب قرآن مجید کی توہین برداشت کرسکتے ہیں۔مولانا عبدالنعیم نےکہا کہ عقیدہ ختمِ نبوتﷺ دین کی بنیادہے ،بنیاد کے بغیر کو ئی عمارت قائم نہیں رہ سکتی ،انگریز سامراج نےعقیدہ ختم نبوتﷺ کےخلاف سازش کرتےہو ئے مرزا غلام احمد قادیانی کو کھڑا کیا تا کہ مسلمانوں کا دربار رسالت ماٰب ﷺسے رشتہ کمزور کر دیا جا ئے اور اسلام کی عظیم الشان عمارت کو منہدم کر دیا جائے،اکابرین کی جدوجہد کی بدولت اللہ تعالی نے مسلمانوں کے ایمان کو محفوظ رکھا اور انگریز کی سازش کو ناکام بنایا۔

مولاناعبدلشکور حقانی نے کہا کہ اکابرینِ اُمت کی جدوجہد کی بدولت پاکستان کی قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر قادیانیوں کوغیرمسلم اقلیت قراردیا،اب ہم سب مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ ہم اخلاص کے ساتھ دینی اعمال میں سر گرم ہوں اور نمود و نمائش سے احتراز کر تے ہوئے عقیدہ ختم نبوتﷺ کے تحفظ کے لیے بڑھ چڑھ کر کام کریں۔علماء نے کہا کہ ملک عزیزمیں قادیانیت کی اسلام و ملک دشمن غیر آئینی و غیر قانونی سر گر میوں کو پرو موٹ کیاجا رہا ہے، جس سے مسلمانوں اور دینی و مذہبی جماعتوں میں تشویش پائی جا تی ہے۔اجتماع کے آخر میں سامعین سے وعدہ لیا گیا کہ وہ 30نومبر کو تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس قصورپورہ راوی روڈلاہور کی تیاری اوردعوتی مہم بھرپور انداز میں چلائیں اور کانفرنس میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور