”محمد عباس کو کھیلنے میں مجھے ہمیشہ مشکل ہوئی کیونکہ۔۔۔“ امام الحق نے محمد عباس کی سب سے زبردست خوبی بتا دی

”محمد عباس کو کھیلنے میں مجھے ہمیشہ مشکل ہوئی کیونکہ۔۔۔“ امام الحق نے محمد ...
”محمد عباس کو کھیلنے میں مجھے ہمیشہ مشکل ہوئی کیونکہ۔۔۔“ امام الحق نے محمد عباس کی سب سے زبردست خوبی بتا دی

  



ایڈیلیڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو اننگز اور پانچ رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

اس میچ کیلئے محمد عباس کو قومی ٹیم میں شامل نہ کرنے پر انتظامیہ کو خاصی تنقید برداشت کرنا پڑی جبکہ آسٹریلیا کے کئی سابق کھلاڑیوں نے بھی اس پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ آسٹریلین ٹیم کے کئی کھلاڑی فاسٹ باﺅلر کی ٹیم میں عدم شمولیت پر خوش تھے۔

اس تنقید کے باعث محمد عباس کو آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شامل کئے جانے کا قوی امکان ہے اور اب اوپننگ بلے باز امام الحق نے ان کی ایسی خوبی کے بارے میں بھی بتا دیا ہے جو اس سے پہلے شائد آپ کو معلوم نہیں تھی۔

امام الحق کا کہنا ہے کہ ”چاہے ٹیسٹ کرکٹ ہو، یا محدود اوور کے میچز۔۔۔ مجھے ہمیشہ محمد عباس کے خلاف کھیلنے میں مشکل پیش آئی۔ انہیں وکٹ پر جج کرنا بہت ہی مشکل ہے اس لئے فلڈ لائٹس کے سائے تلے شیڈول میچ میں گلابی گیند کیساتھ وہ بہت ہی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔“

مزید : کھیل