”زخم لگنے کا ازالہ ہو بھی جائے تو زخم سے بننے والا نشان نہیں جاتا“،آرمی چیف کی توسیع کے معاملے پر حسن نثار کا بیباک اظہار رائے

”زخم لگنے کا ازالہ ہو بھی جائے تو زخم سے بننے والا نشان نہیں جاتا“،آرمی چیف ...
”زخم لگنے کا ازالہ ہو بھی جائے تو زخم سے بننے والا نشان نہیں جاتا“،آرمی چیف کی توسیع کے معاملے پر حسن نثار کا بیباک اظہار رائے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ زخم لگنے کا ازالہ ہو بھی جائے تو زخم لگنے سے بننے والا نشان نہیں جاتا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگوکرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حسا س معاملے پر حکومتی غفلت کاازالہ ہوسکتا ہے یانہیں یہ تو ازالہ کرنے والے ہی بتا سکتے ہیں لیکن زخم لگنے کا ازالہ ہو بھی جائے تو زخم لگنے سے بننے والا نشان نہیں جاتا ۔

حسن نثار کا کہنا تھا کہ بعض اوقات زندگی میں فیصلہ نہ کرنا بھی بہت بڑا فیصلہ ہوتا ہے ، اس فیصلے پر وضاحت نہیں کرسکتا کیونکہ جواب کے سائز سے اندازہ نہیں لگاناچاہئے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد