عدلیہ، پارلیمنٹ اورفوج سمیت تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کرفرائض سر انجام دیں:بلاول بھٹو

 عدلیہ، پارلیمنٹ اورفوج سمیت تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کرفرائض سر ...
 عدلیہ، پارلیمنٹ اورفوج سمیت تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کرفرائض سر انجام دیں:بلاول بھٹو

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے مطالبہ کیا ہے کہ عدلیہ، پارلیمنٹ اورفوج سمیت تمام ادارے اپنی اپنی آئینی حدود میں رہ کر اپنے فرائض انجام دیں،ہم  آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں،آئین و قانون کی حکمرانی سے ہی ملک کے مسائل حل ہوں۔

ان  خیالات کااِظہار اُنہوں نے اسلام آباد میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر سید کلب حسن  سے ملاقات میں کیا۔بیان کے مطابق  سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر  نے بار کے  الیکشن میں حمایت پر بلاول بھٹو زرداری سے اظہارِتشکر کیا،پاکستان بار کونسل کے ممبر احسن بھون اور عابد ساقی بھی ملاقات میں موجودتھے ۔  بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کے اندر آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں،ملک میں انسانی حقوق اور آئین و قانون کی حکمرانی کے لئے بار کونسلز اپنا کردار ادا کریں،آئین و قانون کی حکمرانی سے ہی ملک کے مسائل حل ہوں  ۔بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ عدلیہ، پارلیمنٹ اورافواج پاکستان سمیت تمام ادارے اپنی اپنی آئینی حدود میں رہ کر اپنے فرائض سرانجام دیں۔اُنھوں نے اپیل کی کہ  بارایسوسی ایشنز جمہوری و آئینی بالادستی کی جدوجہد میں ہراول دستے کا کردار ادا کریں۔ملاقات کے  موقع  پربلاول  بھٹو زرادری کے ہمراہ  سید نیر حسین بخاری،قمرزمان کائرہ اور چوہدری منظور بھی موجود تھے۔

مزید : قومی