آرمی چیف کی مدت ملازمت کا کیس، وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ختم، بڑا فیصلہ کرلیا گیا

آرمی چیف کی مدت ملازمت کا کیس، وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ختم، بڑا فیصلہ ...
آرمی چیف کی مدت ملازمت کا کیس، وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ختم، بڑا فیصلہ کرلیا گیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے ہنگامی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئی غیر قانونی اور غیر آئینی قدم نہیں اٹھایا جائے گا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والا اہم ترین اجلاس ختم ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئی غیر قانونی اور غیر آئینی قدم نہیں اٹھائیں گے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ حکومت جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع کے فیصلے پر قائم ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا کہ حکومت اور عدلیہ میں تصادم کا تاثر نہ دیا جائے، اور نہ ہم ایسا سوچ سکتے ہیں ۔ آرمی چیف کی توسیع کے کیس کے حوالے سے وزیر اعظم نے لیگل ٹیم کو ہدایات جاری کردی ہیں ، انہوں نے لیگل ٹیم سے کہا ہے کہ جہاں بھی ضرورت پڑے قانونی رہنمائی لی جائے۔ وزیر اعظم نے فروغ نسیم اور اٹارنی جنرل انور منصور خان کو مکمل تیاری کے ساتھ سپریم کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت بھی کردی۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم آفس میں جاری اہم ترین اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، حکومت کی قانونی ٹیم، سینئر وفاقی وزرا، پی ٹی آئی رہنما اور دیگر شریک تھے۔ اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے جاری کیس کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

مزید : Breaking News /قومی /علاقائی /اسلام آباد /اہم خبریں