’پورا ملک کنفیوز ہے، عثمان بزدار نے گورنر ہاﺅس فون کرکے کہا کہ میں سوئمنگ کرنے آرہا ہوں، پانی گرم کردو‘ عارف حمید بھٹی کا حیران کن انکشاف

’پورا ملک کنفیوز ہے، عثمان بزدار نے گورنر ہاﺅس فون کرکے کہا کہ میں سوئمنگ ...
’پورا ملک کنفیوز ہے، عثمان بزدار نے گورنر ہاﺅس فون کرکے کہا کہ میں سوئمنگ کرنے آرہا ہوں، پانی گرم کردو‘ عارف حمید بھٹی کا حیران کن انکشاف

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں گزشتہ 2 روز سے آرمی چیف کی توسیع کے معاملے پر ہی ہر کسی کی نظریں جمی ہوئی ہیں لیکن ایسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب سوئمنگ کا لطف اٹھا رہے ہیں۔ اس بات کا انکشاف تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کیا۔

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ پورا ملک عجیب سی کنفیوز صورتحال کا شکار ہے ،اس وقت پوری دنیا کی سپریم کورٹ پر نظریں ہیں ، دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان نے فون کیا ہے کہ میں سوئمنگ کرنے آرہا ہوں ، گورنر ہاﺅس کا پانی گرم کردو۔

تجزیہ کار نے ہنستے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار کل بھی سوئمنگ کرنے گئے تھے ، انہوں نے فون کرکے کہا کہ پانی گرم کریں مجھے جسم کو گرمی دینی ہے۔ عارف حمید بھٹی نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ تو ان کی ٹیم ہے، پھر بات کریں گے تو بات آگے نکل جائے گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور