”عماد بٹ کو فوری طور پر قومی ٹیم میں شامل کیا جائے کیونکہ۔۔۔“ انڈیا ایمرجنگ ٹیم کیخلاف میچ جتوانے والے عماد بٹ میں ایسی کیا خاص بات ہے؟ کوچ اعجاز احمد نے زبردست انکشاف کیساتھ مطالبہ بھی کر دیا

”عماد بٹ کو فوری طور پر قومی ٹیم میں شامل کیا جائے کیونکہ۔۔۔“ انڈیا ایمرجنگ ...
”عماد بٹ کو فوری طور پر قومی ٹیم میں شامل کیا جائے کیونکہ۔۔۔“ انڈیا ایمرجنگ ٹیم کیخلاف میچ جتوانے والے عماد بٹ میں ایسی کیا خاص بات ہے؟ کوچ اعجاز احمد نے زبردست انکشاف کیساتھ مطالبہ بھی کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ایمرجنگ کرکٹ ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایمرجنگ کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

قومی ایمرجنگ ٹیم نے فائنل میچ میں انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو شکست دی جبکہ سیمی فائنل میں اس نے روائتی حریف بھارت کو پچھاڑا تھا۔ اس میچ میں بھارت کو آخری اوور میں 8 رنز درکار تھے تاہم عماد بٹ نے عمدہ باﺅلنگ کرتے ہوئے بھارتیوں کے خواب چکنا چور کر دئیے۔

قومی ایمرجنگ ٹیم کے کپتان اور سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد نے عماد بٹ کو فوری طور پر قومی ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ”عماد بٹ آخری 10 اوورز میں تباہ کن ثابت ہوتے ہیں کیونکہ وہ بہت ہی عقلمندانہ طریقے سے ان اوورز میں شاٹس مارتے ہیں۔ انہیں بغیر وقت ضائع کئے فوری طور پر قومی ٹیم میں شامل کیا جانا چاہئے۔“

مزید : کھیل