آرمی چیف کی مشاورت سے توسیع کیلئے نیا مسودہ قانون تیار

آرمی چیف کی مشاورت سے توسیع کیلئے نیا مسودہ قانون تیار
آرمی چیف کی مشاورت سے توسیع کیلئے نیا مسودہ قانون تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے جنرل قمر جاوید باجوہ کی مشاورت سے سپریم کورٹ کے اعتراضات کی روشنی میں نیا مسودہ تیارکرلیا گیا ہے ۔
نجی نیوز چینل کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے نیا مسودہ تیارکرلیا گیا ہے ۔ اجلاس میں وزیر اعظم نے سپریم کورٹ میں جاری کیس کی سماعت سے متعلق قانونی ٹیم سے آگاہی لی ۔ اجلاس میں قانونی ٹیم کی طرف سے سپریم کورٹ کے اعتراضات پر شق وار بریفنگ دی گئی اور سپریم کورٹ کے اعتراضات کی روشنی میں نیا مسودہ تیار کیاگیا ۔نیامسودہ تیار کرنے کیلئے معروف قانونی ماہرین کی خدمات لی گئی ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکوئی غیر آئینی اور غیر قانونی قدم نہیں اٹھایاجائیگا اورحکومت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے فیصلے پر قائم ہے ۔ سپریم کورٹ کی طرف سے توسیع کی سمری پر لگائے گئے اعتراضات پر آرمی چیف سے بھی مشاورت کی گئی۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر نہ جانے دیا جائے کہ حکومت اور عدلیہ کے مابین کو ئی ٹکراﺅ کی صورتحال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر سپریم کورٹ کی طرف سے لگائے گئے اعتراضات کودور کیاجائے جہاں ضرورت پڑے قانونی رہنمائی ضرور لی جائے ۔ وزیر اعظم نے لیگل ٹیم کو ہدایت کی کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے کل تک ہر حال میں فیصلہ ہوجاناچاہئے ۔