اینٹی کرپشن کا ڈائریکٹر سکارپ کے دفتر پر چھاپہ، ریکارڈ ضبط

اینٹی کرپشن کا ڈائریکٹر سکارپ کے دفتر پر چھاپہ، ریکارڈ ضبط
اینٹی کرپشن کا ڈائریکٹر سکارپ کے دفتر پر چھاپہ، ریکارڈ ضبط

  



کراچی(صباح نیوز) صوبائی وزیر اینٹی کرپشن سہیل انور سیال کی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے انسداد بد عنوانی کیخلاف کارروائیوں کے سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈائریکٹر سکارپ کے دفتر پر چھاپہ مارکر14غیر قانونی تقرریوں کا متعلقہ ریکارڈ کو تحویل میں لے لیا۔

تفصیلات کےمطابق اینٹی کرپشن سٹیبلشمنٹ نےاعلی حکام کی ہدایت پرشائع ہونےوالی خبروں کانوٹس لیتے ہوئےسکارپ خیرپور کےدفتر پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے سال 14،2013 کے دوران ایکس سی این جی ایچ مصطفی ڈاہری کے جعلی دستخط سے خیر پور میں14غیر قانونی تقرریاں کیں جس کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ریٹائرڈ آڈیٹر مشتاق سولنگی کی ملی بھگت سے ایس سی آر پی کے افسران، آڈیٹر ٹریژری آفس کے ساتھ ایس سی آر پی کے یونین عملہ کے صدر اصغر مکول اور سب انجینئر نبی بخش نے اپنی آئی ڈی کھولی اور غیر قانونی طور پر تنخواہ کا اجرا کردیا جبکہ غیر قانونی تقرریوں کے ریکارڈ کی مزید فراہمی کیلئے ایکس سی این اسکارپ ٹیوب ویل ڈویژن ، اسکارپ ڈرینیج ڈویژن اور ورکشاپ ڈویژن اسکارپ خیرپور کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے تاکہ تحقیقات کے سلسلے آگے بڑھایا جایا سکے

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی