’فوج کو حالت جنگ میں متنازعہ بنایا جارہاہے‘ وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا الزام

’فوج کو حالت جنگ میں متنازعہ بنایا جارہاہے‘ وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا الزام
’فوج کو حالت جنگ میں متنازعہ بنایا جارہاہے‘ وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا الزام

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ اس وقت کس فوج کو متنازعہ بنایاجارہاہے جوحالت جنگ میں ہے ۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ آئین نے ایک منتخب وزیر اعظم کو اختیار دیاہے کہ وہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے فیصلہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ اس بحرانی کیفیت کی وجہ سے سیاسی یتیم اور بیروز گارپاکستان میں ایک تاثر دے رہے ہیں کہ یہ ایک ٹکراﺅہورہاہے حالانکہ ایسی کوئی صورتحال نہیں ہے ۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اگر وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ آرمی چیف کوہم نے برقرار رکھناہے تو سمری میں میں خامیاں ہونے کی وجہ سے اس کو متنازعہ نہیں بنایاجاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کس فوج کو متنازعہ بنایاجارہاہے جوحالت جنگ میں ہے ۔

مزید : قومی