آرمی چیف کی توسیع کا معاملہ، ایئر مارشل (ر) شاہد لطیف نے حکومت کو نا اہل قرار دے دیا

آرمی چیف کی توسیع کا معاملہ، ایئر مارشل (ر) شاہد لطیف نے حکومت کو نا اہل قرار ...
آرمی چیف کی توسیع کا معاملہ، ایئر مارشل (ر) شاہد لطیف نے حکومت کو نا اہل قرار دے دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)دفاعی تجزیہ کار ایئر مارشل (ر)شاہد لطیف نے کہاہے کہ آرمی چیف کی توسیع کامعاملہ حکومت کی بہت بڑی نااہلی ہے ، یہ جان بوجھ کر نہیں کیاگیا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد لطیف نے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع کامعاملہ حکومت کی بہت بڑی نااہلی ہے ، یہ جان بوجھ کر نہیں کیاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت قانون کا پورا شعبہ وزیر اعظم کے نیچے ہے ،کیا وزیرقانون وزیر اعظم کو یہ نہیں بتاسکے کہ معاملہ کیاہے ؟

انہوں نے کہا کہ فوج بھی یہ سوچتی ہوگی کہ یہ ایک بہت بڑی غلطی ہے جو غیر سنجیدگی کے ساتھ کی گئی ہے ، ایسا نہیں کیاجاناچاہئے تھا ۔

مزید : قومی