”پاکستان آئیں، ٹی 20 سیریز کھیلیں“ پی سی بی نے ایسے ملک کو دعوت دیدی کہ آپ کی خوشی کا ٹھکانہ ہی نہ رہے

”پاکستان آئیں، ٹی 20 سیریز کھیلیں“ پی سی بی نے ایسے ملک کو دعوت دیدی کہ آپ کی ...
”پاکستان آئیں، ٹی 20 سیریز کھیلیں“ پی سی بی نے ایسے ملک کو دعوت دیدی کہ آپ کی خوشی کا ٹھکانہ ہی نہ رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستان میں ٹی 20 سیریز کے انعقاد کیلئے رابطہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی 20سیریز کی پاکستان میں میزبانی کیلئے پی سی بی نے جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پروٹیز نے آئندہ سال 3 ون ڈے میچز کھیلنے کیلئے بھارت آنا ہے اور پی سی بی نے دعوت دی ہے کہ ٹیم واپسی پر پاکستان میں بھی تین ٹی 20 میچ کھیلے۔
ذرائع کے مطابق جنوبی افریقی بورڈ کی جانب سے مثبت اشارے ملے ہیں اور اس ضمن میں مزید بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا، معاملات طے پاگئے تو ممکنہ طور پروٹیز کا دورہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بعد ہو گا۔

مزید :

کھیل -