حکومت نے آرمی چیف کوکچی پرچی پر توسیع دی ، قمر زمان کائرہ کادعویٰ

حکومت نے آرمی چیف کوکچی پرچی پر توسیع دی ، قمر زمان کائرہ کادعویٰ
حکومت نے آرمی چیف کوکچی پرچی پر توسیع دی ، قمر زمان کائرہ کادعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت کوغور کرناچاہئے کہ کچی پرچیوں پر آرمی چیف کو توسیع دینے جارہی ہے ، اس حوالے سے پہلے خط پر غور کرناچاہئے ، میں خود ایسے خط اپنے حلقے کے لوگوں کولکھ کردیتا رہتا ہوں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ہوئی لیکن ہمارے دور میں باقاعدہ آئینی طریقہ کار اپنایا گیا ۔ اس سے قبل آمر خود ہی اپنے آپ کوتوسیع دیتے رہے ہیں۔
قمر زمان کائرہ کاکہنا تھاکہ حکومت کوغور کرناچاہئے کہ کچی پرچیوں پر آرمی چیف کو توسیع دینے جارہی ہے ، اس حوالے سے پہلے خط پر غور کرناچاہئے ، میں خود ایسے خط اپنے حلقے کے لوگوں کولکھ کردیتا رہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس کا ازالہ ایسے ہوگا کہ آئندہ کیلئے کیا طریقہ کار طے ہوناچاہئے ، ہوسکتاہے کہ عدالت آئندہ کیلئے بھی کوئی طریقہ کارطے کردے ۔ ان کا کہنا تھاکہ آرمی چیف کوتوسیع دینے کیلئے حکومت کو بیورو کریسی سے مشاور ت کرنی چاہئے تھی ، حکومت نے ایک ایسا نظام چلا رکھا کہ یہ لوگوں کوموقع ہی نہیں دیتے ۔

مزید :

قومی -