سپریم کورٹ آرمی چیف توسیع کے معاملے پرکیا چاہتی ہے؟ وزیر مملکت علی محمد خان کا بڑا دعویٰ

سپریم کورٹ آرمی چیف توسیع کے معاملے پرکیا چاہتی ہے؟ وزیر مملکت علی محمد خان ...
سپریم کورٹ آرمی چیف توسیع کے معاملے پرکیا چاہتی ہے؟ وزیر مملکت علی محمد خان کا بڑا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہاہے کہ اعلیٰ عدلیہ اور پا ک فوج کے بارے میں میڈیا میں اتنی بحث نہیں ہونی چاہئے ، سپریم کورٹ یہ چاہتی کہ ہے آرمی چیف توسیع کے معاملے پر ایک باقاعدہ قانون بنایا جائے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگوکرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف کی مدت ملازمت میں توسیع کا اختیار وزیر اعظم کے پاس ہوتا ہے ماضی میں بھی کس کوتوسیع دینا ہے یا کس کو آرمی چیف بناناہے ، یہ استحقاق وزیر اعظم کے پاس رہاہے، البتہ آئین کی تشریح کرنے کا مقتد ر ادارہ عدلیہ ہی ہے ۔
علی محمدخان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں جو ریمارکس جج صاحب نے دیئے ہیں اس سے میں سمجھتا ہوں کہ سپریم کورٹ یہ چاہتی کہ ہے اس معاملے کا ایک باقاعدہ قانون بنایا جائے ، مجھے امید ہے کہ یہ معاملہ حل ہوجائیگا۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ اور پا ک فوج کے بارے میں میڈیا میں اتنی بحث نہیں ہونی چاہئے جب ایک بات کورٹ میں چل رہی ہوتو ضروری نہیں کہ یہ بات عدالت سے باہر ڈسکس کی جائے ۔

مزید :

قومی -