جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن، وزیر اعظم نے حتمی فیصلہ کرلیا، صحافی کامران خان نے بڑا دعویٰ کردیا

جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن، وزیر اعظم نے حتمی فیصلہ کرلیا، صحافی کامران خان نے ...
جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن، وزیر اعظم نے حتمی فیصلہ کرلیا، صحافی کامران خان نے بڑا دعویٰ کردیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و اینکر پرسن کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان توسیع کے فیصلے پر ڈٹے ہوئے ہیں، اگر منفی فیصلہ آیا تو نیا پلان تیار ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ کیس میں حکومت نے نالائقی کے انبار لگا دیے ہیں جس کے باعث سپریم کورٹ سے قدرے معتدل رد عمل کی امیدیں مدھم پڑ گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جنرل باجوہ کوایکسٹینشن دینے کے فیصلے پر ڈٹے ہوئے ہیں، اگر اس حوالے سے سپریم کورٹ سے منفی فیصلہ آیا تو نیا پلان تیار ہے، فوج کو بھی سپہ سالار کی ہتک قبول نہیں ہے، تمام فریقین حالات کی سنگینی سمجھتے ہیں۔

اس سے قبل کیے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان نے کہا تھا کہ مقتدر ذرائع جنرل باجوہ ایکسٹینشن کیس کے نتائج کے حوالے سے اندازہ لگا رہے ہیں کہ عدالت تازہ ترین حکومتی نوٹیفکیشن کو ختم کیے بغیر حکومت کو پابند کرے گی کہ وہ قانون سازی کرکے آئندہ کے لئے سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں توسیع کے تمام دروازے ہمیشہ کے لئے بند کردے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی