آرمی چیف کوئی یقین دہانی نہیں مانگ رہے ، فروغ نسیم

آرمی چیف کوئی یقین دہانی نہیں مانگ رہے ، فروغ نسیم
آرمی چیف کوئی یقین دہانی نہیں مانگ رہے ، فروغ نسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ماضی کی طرح اب بھی آرمی چیف کو توسیع دی گئی ہے اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید بہت زبر دست قسم کے انسان ہیں ، وہ کوئی یقین دہانی نہیں مانگ رہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ اس وقت جس قسم کے حالات ہیں وہ سب کے سامنے ہیں ، اجلاس میں وزیر اعظم یا آرمی چیف کی جانب سے کسی قسم کا اظہارناراضگی نہیں کیاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح اب بھی آرمی چیف کو توسیع دی گئی ہے ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید بہت زبر دست قسم کے انسان ہیں ،وہ کوئی یقین دہانی نہیں مانگ رہے ۔
فروغ نسیم کا کہنا تھاکہ آرمی چیف اس قسم کی باتوں میں اپنا وقت ضائع نہیں کرتے ، یہ حکومت کا معاملہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججزنے بھی کہاہے کہ وہ معاملے کو جاننا چاہتے ہیں ، ہم سپریم کورٹ کی معاونت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔بھرپور کوشش ہے کہ ججوں کومکمل طور پر مطمئن کیاجائے ۔

مزید :

قومی -