حکومت نے بھارت کا خوف دلا کراِس ملک کو سیکیورٹی ریاست بنا دیا ہے:کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ

حکومت نے بھارت کا خوف دلا کراِس ملک کو سیکیورٹی ریاست بنا دیا ہے:کامران ...
حکومت نے بھارت کا خوف دلا کراِس ملک کو سیکیورٹی ریاست بنا دیا ہے:کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور معروف قانون دان کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت نے بھارت کا خوف دلا کراِس ملک کو سیکیورٹی ریاست بنا دیا ہے، فلاحی ریاست نہیں، یہ لوگوں کے ساتھ بڑی زیادتی ہے،تاریخ ہمیں اس پر معاف نہیں کرے گی، ہم نے بھارت کو تنقید کا موقع خود فراہم کیا ہے،وزیر اعظم نے آرمی چیف کی توسیع کی جورسید جاری کی وہ تو کسی چپڑاسی کے لئے بھی نہیں کی جاتی۔

نجی ٹی وے گفتگو کرتے ہوئے معروف آئینی ماہر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی دور میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع غلط تھی، اگر کوئی غلط کرکے بچ گیا تو اس کا یہ ہر گز مطلب نہیں کہ دوسرا بھی غلط کر سکتا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت کی توسیع جو رسید جاری کی ہے وہ تو کسی چپڑاسی کے لئے بھی نہیں کی جاتی،اگر پہلے والی توسیع کا ٹرائل ہوتا ہے تو ان کو سزاء ہو سکتی ہے جنہوں نے قانون توڑا اور جنہوں نے ان کا ساتھ دیا تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت کا خوف دلا کر حکومت اس ملک کو سیکیورٹی ریاست بنا دیا ہے فلاحی ریاست نہیں، یہ لوگوں کے ساتھ بڑی زیادتی ہے،تاریخ ہمیں اس پر معاف نہیں کرے گی،ہم نے بھارت کو تنقید کا موقع خود فراہم کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت کی توسیع جو رسید جاری کی ہے وہ تو کسی چپڑاسی کے لئے بھی نہیں کی جاتی، جو نوٹی فکیشن جاری ہوا ہے ،اُس کے لئے جو سمری جاری ہوئی اس کی مثال ایسی ہے کہ چھکڑا آگے اور گھوڑا پیچھے ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بھی جو توسیع دی تھی وہ بھی غلط تھی، اگر کوئی غلط  کام کرکے بچ گیا تو اس کا یہ ہر گز مطلب نہیں کہ دوسرا بھی غلط کر سکتا ہے۔