ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حمل
آج کا دن اچھا رہے گا۔ آپ پچھلے کافی دنوں سے جن مشکلات کا شکار تھے، اب تیزی سے اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور آج ایک خاص خوشخبری بھی ہے۔


ثور
گھر میں جاری بندش اب تیزی سے کم ہونے لگی ہے۔ آپ پچھلے کچھ عرصے سے اس کی وجہ سے شدید جکڑن محسوس کر رہے تھے۔ ان شاء اللہ اس کے خاتمے کے بعد سب ٹھیک ہو جائے گا۔


جوزہ
جو لوگ کسی بھی قسم کی الجھن کا شکار ہیں وہ اپنے تمام معاملات پر غور ضرور کریں۔ کسی جگہ پر غلطی ہوئی ہے۔ اس کا اندازہ ہو جائے گا۔ آج ویسے ایک بڑا سلسلہ ضرور ملے گا۔


سرطان
جو لوگ کسی بھی قسم کی الجھن کا شکار ہیں وہ اپنے تمام معاملات پر غور ضرور کریں۔ کسی جگہ پر غلطی ہوئی ہے۔ اس کا اندازہ ہو جائے گا۔ آج ویسے ایک بڑا سلسلہ ضرور ملے گا۔


اسد
آپ کی ذاتی زندگی میں اب تبدیلی کا ایک خاص عمل شروع ہونے والا ہے۔ آپ جس کی وجہ سے اپنی زندگی کو بدلنے میں بحکم اللہ کامیاب ہوں گے۔ آج کا دن اس کی ابتدا کرے گا۔


سنبلہ
کوئی خاص خبر آپ تک پہنچنے والی ہے۔ آپ کو جس بھی معاملات میں مشکلات درپیش آ رہی تھیں۔ ان کا خاتمہ ہوگا اور آپ کی زندگی میں اب خوشیوں کا دور بھی شروع ہوگا۔


میزان
جو لوگ صرف اللہ پاک سے رجوع کرکے اپنے لئے دعائے خیر کریں گے اور اپنے معاملات اس کے سپرد کریں گے۔ وہی کامیاب ہیں اور جو دوسروں سے امید لگا کر بیٹھے ہیں، وہ ناکام ہیں۔


عقرب
آج کافی دنوں بعد زائچے میں تبدیلی اور بہتری کا عمل شروع ہوا ہے۔ اس سے آپ کو اب روزانہ کے حساب سے بہتری ملنے کے علاوہ بندش وغیرہ کے اثرات سے نجات بھی ملے گی۔


قوس
صورت حال میں تبدیلی اور خوشخبری ملنے کا وقت شروع ہو چکا ہے۔ کافی دنوں سے جاری بندش و اثرات کا سامنا کرنے والوں کے لئے آج کا دن بڑا اہم ہے۔ خودبخود اندازہ ہو جائے گا۔


جدی
بار بار آپ کی توجہ توبہ کی جانب دلائی جا رہی ہے۔ کسی جگہ پر کوئی گڑ بڑ تو ہے وہ اس سے ہی دور ہو گی۔ آپ کو فوراً رجوع الٰہی کرنا ہوگا، تاکہ ہر طرح کی نحوست سے آزادی حاصل کر سکیں۔


دلو
آج شام تک زحل کے زائچے میں سے نکل جانے کی امید نمایاں ہے۔ اس کے بعد صورت حال میں تبدیلی کے امکانات روشن ہیں اور جو رکاوٹیں محسوس ہو رہی تھیں وہ فوراً ختم ہو جائیں گی۔


حوت
اس اچھے وقت میں بھی اگر آپ کو فائدہ حاصل نہیں ہو رہا تو پھر استخارے کی مدد لیں، تاکہ اصل معاملات کاپتہ لگ سکے جو لوگ آج ہی کریں وہ اچھا فائدہ اٹھا سکیں گے۔