تنخواہوں اور پینشن کا موجودہ نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا: عبد الحفیظ شیخ

تنخواہوں اور پینشن کا موجودہ نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا: عبد الحفیظ شیخ
تنخواہوں اور پینشن کا موجودہ نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا: عبد الحفیظ شیخ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ تنخواہوں اور پینشن کا موجودہ نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت پے اینڈ پینشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں چیئرپرسن پے اینڈ پینشن کمیشن نرگس سیٹھی نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ 

مقامی اخبار ’روزنامہ جنگ‘کی رپورٹ کے مطابق اس دوران وزیراعظم کے مشیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ تنخواہوں اور پینشن کا موجودہ نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔ تنخواہوں، پینشن کے موجودہ نظام سے حکومتی اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے۔مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ تنخواہوں اور پینشن کے نظام کی بہتری کے لیے مشاورت کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پے اینڈ پینشن کمیشن نظام کی بہتری کے لیے سفارشات پیش کرے، حکومت کمیشن کی رپورٹ سے قبل بھی سفارشات پر غور کرسکتی ہے۔اس موقع پر چیئرپرسن پے اینڈ پینشن کمیشن نرگس سیٹھی کا کہنا تھا کہ کمیشن نے اپنے ٹی او آرز طے کرلیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اداروں سے قابلِ اعتبار اور بروقت ڈیٹا پر انحصار ہے۔

مزید :

قومی -