ملتان میں گرفتاریاں، کشیدگی اور بڑھ گئی!

ملتان میں گرفتاریاں، کشیدگی اور بڑھ گئی!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کے لئے انتظامیہ نے کارروائی شروع کر دی ہے، گذشتہ روز پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی طرف سے نکالی جانے والی ریلی کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی سمیت کئی کارکنوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ یہ مقدمہ پچاس افراد کے خلاف درج ہوا، اس میں مخدوم یوسف رضا گیلانی کے سبھی بیٹے نامزد تھے، گرفتار ہونے والوں میں مسلم لیگ(ن) کے مقامی عہدیدار بھی شامل تھے، حکومت نے کورونا کی دوسری لہر کے حوالے سے جلسے، جلوسوں پر پابندی عائد کی ہے،اس کے باوجود پی ڈی ایم نے پشاور میں جلسہ کر لیا، ملتان میں یہ جلسہ30 نومبر کو ہونا ہے۔پیپلزپارٹی میزبان ہے کہ اس روز اس کا یوم تاسیس بھی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ پشاور جلسہ کے منتظمین کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے گا،تاہم ملتان میں ہونے والے واقعہ کی وجہ سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔سنجیدہ حلقوں کا خیال ہے کہ حکومت کو یہ مسئلہ بھی مذاکرات کے ذریعے طے کرنا چاہئے کہ یک طرفہ انتظامی اقدامات کبھی مفید نہیں ہوتے،ملتان کے مقدمہ اور گرفتاریوں سے محاذ آرائی میں اضافہ ہو گا، جو کسی طور بھی پسندیدہ نہیں ہے۔

مزید :

رائے -اداریہ -