غیر ملکی ٹیموں سے سیریز کیلئے کوشاں ہیں: پی ایچ ایف 

  غیر ملکی ٹیموں سے سیریز کیلئے کوشاں ہیں: پی ایچ ایف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن غیر ملکی ٹیموں سے سیریز کے لئے کوشاں ہے اور اس کے لئے فیڈریشنز سے رابطہ میں ہے ان خیالات کا اظہار پی ایچ ایف کے سیکرٹری جنرل آصف باجوہ نے کہا کہ ملک میں کھیل کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ایونٹس کا انعقاد کیا جائے سینئر ہاکی چیمپن شپ کامیاب ثابت ہوئی اس طرح مزید ایونٹس بھی پلان تیار کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جلد ہی پاکستان کی ہاکی ٹیم کھیل کا آغاز کرے اور اس کے لئے ہم رابطہ میں مصروف ہیں قومی ہاکی ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی ہیں جو سخت محنت کررہے ہیں امید ہے کہ مستقبل میں قومی ٹیم ایک نئے جوش و جذبہ سے میدان میں اترے گی اور کامیابیوں کا نیا سلسلہ شروع کرے گی جس کیلئے پر امید ہیں ہماری کوشش ہے کہ ہم کھیل کو کھویا ہوامقام حاصل کریں اور اس کے لئے ہم مختلف پلان تیار کررہے ہیں۔