فلسطین کا مسئلہ حل ہونے تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا: طاہر اشرفی

    فلسطین کا مسئلہ حل ہونے تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا: طاہر اشرفی

  

 لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان اس وقت تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا جب تک فلسطینیوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ فلسطین کا کوئی حل نہیں نکل آتا۔ آج پاکستان کے عرب دنیا کے ساتھ تعلقات گزشتہ دس برسوں کے مقابلہ میں سب سے بہتر ہیں۔ بھارت صرف پاکستان میں ہی دہشتگردی نہیں کروا رہا بلکہ مشرق وسطیٰ، عرب دنیا اور اسلامی دنیا بھی دہشتگردی کروا رہا ہے۔ ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے دین ووطن دشمنوں کی سازشوں کو علماء، قومی سلامتی کے ادار ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی اورمشرق وسطیٰ علامہ طاہر اشرفی نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان، لاہورمیں منعقدہ ایک نشست کے دوران کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) انجینئر یاسر گیلانی، ممتاز سیاسی و سماجی رہنما بیگم مہناز رفیع، سیکرٹری نظریہئ پاکستان ٹرسٹ شاہد رشید اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ میڈیا پرسنزکی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے عرب دنیا کے ساتھ اس وقت تعلقات گزشتہ دس برسوں کے مقابلہ میں سب سے بہتر ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے ساتھ ویزہ مسائل پر کچھ معاملات چل رہے ہیں لیکن وہ بھی جلد حل ہو جائیں گے۔ میں اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کروں گا کہ وہ جن مقاصد کیلئے بیرون ملک گئے ہیں یعنی ملازمت، کاوبار وغیرہ اس پر ہی توجہ دیں اور اس ملک کو درپیش داخلی وخارجی مسائل پر سیاست نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے کام کر رہے ہیں اور دین ووطن دشمنوں کی سازشوں کو علماء، قومی سلامتی کے ادارے، حکومت، فوج اور عوام نے مل کر ناکام بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لندن بیانیہ گلگت  بلتستان، کوئٹہ، پشاور اور لاہور میں پٹ گیا ہے۔ زندہ قومیں اپنے قومی اداروں کیخلاف کوئی بات سننا گوارا نہیں کرتی ہیں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -