سندھ حکومت کا 220جزائر کو سیاحتی مراکز میں بدلنے کا فیصلہ

       سندھ حکومت کا 220جزائر کو سیاحتی مراکز میں بدلنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ یسک) سندھ حکومت نے سیاحت کے فروغ کیلئے 220 جزائر کو سیاحتی مراکز میں بدلنے کا فیصلہ کر لیا۔ مشیر ماحولیات و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضٰی وہاب کی زیرصدارت محکمہ ماحولیات کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 220 جزائر کو سیاحتی مراکز میں بدلنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مذکورہ فیصلہ کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی اجلاس میں کیا گیا۔ صوبے کے ساحلی علاقوں کے لیے مذکورہ باڈی اعلی اختیاراتی کمیٹی ہے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی کے قریب جزائرکو سیاحت کے فروغ میں استعمال کیا جائے گا۔ منصوبہ سی ڈی اے بنائے گا جس کی مالیاتی منظوری صوبائی کابینہ دے گی۔ 
مرتضیٰ وہاب

مزید :

صفحہ اول -