”وہ امتحان جو اب نہیں لیا جائے گا “میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے طالبعلموں کیلئے ایک اور بڑا اعلان ہو گیا 

”وہ امتحان جو اب نہیں لیا جائے گا “میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے طالبعلموں کیلئے ...
”وہ امتحان جو اب نہیں لیا جائے گا “میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے طالبعلموں کیلئے ایک اور بڑا اعلان ہو گیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے آئندہ سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں پریکٹیکلز نہ لینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کا لاہور میں اجلاس ہوا جس میں پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ سال 2021 میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں پریکٹیکلز نہیں لیے جائیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے باعث حکومت نے ملک بھر میں 26 نومبر سے 10 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -