"کھانا ہمیشہ ان کے گھر سے آتا تھا" مریم نواز کے بیان پر شہزاد اکبر بھی بول پڑے

"کھانا ہمیشہ ان کے گھر سے آتا تھا" مریم نواز کے بیان پر شہزاد اکبر بھی بول پڑے

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ یہ بات رکارڈ پر ہے کہ مریم نواز کا کھانا ہمیشہ گھر سے آتا تھا۔مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے ایک دن بھی جیل کا کھانا نہیں کھایا۔شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ یا تو چوہا گھر کا تھا یا خاندانی روایت کے مطابق یہ جھوٹ بول رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب وہ جیل میں تھیں، تو انہیں چوہوں کا بچا ہوا کھانا کھلایا جاتا تھا، پھپوندی زدہ دوائیں دی جاتی تھیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -