ڈیجیٹل کارپوریٹیو آرگنائزیشن کا قیام، پاکستان آرگنائزیشن کا بانی رکن بن گیا

ڈیجیٹل کارپوریٹیو آرگنائزیشن کا قیام، پاکستان آرگنائزیشن کا بانی رکن بن گیا
ڈیجیٹل کارپوریٹیو آرگنائزیشن کا قیام، پاکستان آرگنائزیشن کا بانی رکن بن گیا

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب، بحرین ، اردن ، کویت اور پاکستان نے ڈیجیٹل کارپوریٹیو آرگنائزیشن کے قیام کا اعلان کر دیا۔ یہ بین الاقوامی تنظیم ڈیجیٹل معیشت کو تیزی سے فروغ دے گی اور تمام شعبوں میں منفرد انداز اجاگر کرنے کےلیے  باہمی تعاون کیا جائے گا۔

 نئی بین الاقوامی تنظیم کے قیام کا اعلان بین الاقوامی مواصلاتی تنظیم کے سیکریٹری جنرل ہولنزاو اور بین الاقوامی معیشت فورم کے چیئرمین بورگا برنڈا کی موجودگی میں کیا گیا ۔ 

ڈیجیٹل کارپوریٹو آرگنائزیشن خواتین، نوجوانوں اور تجارتی قافلہ سالاروں کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنے کی کوشش کرے گی جبکہ ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دے گی۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکشن کے وزیر انجیئنر عبداللہ السواحہ نے بتایا کہ آئندہ تین سے پانچ برس کے دوران مشترکہ ڈیجیٹل معیشت کو ٹریلین ڈالر تک پہنچانا ہمارا مشن ہے، ہمارے مستقبل کی خوشحالی ڈیجیٹل معیشت سے جڑی ہوئی ہے. 

السواحہ نے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت سے فراہم ہونے والے تمام امکانات سے ہم اس وقت تک فائدہ نہیں اٹھا سکتے جب تک سرکاری اور نجی ادارے مل کر اس نصب العین کے لئے کام نہ کریں، ہم مشترکہ جدوجہد کے ذریعے ہی موجود بازاروں میں رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور خواتین و نوجوانوں کو نئی منڈیوں میں قدم رکھنے کے لئے سہارا دے سکتے ہیں. 

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈیجیٹل کارپوریٹو سوسائٹی کا بانی رکن بننا پاکستان کے لئے اعزاز کی بات ہے، پاکستان آرگنائزیشن کے رفقا کے شانہ بشانہ انٹرنیشنل ڈیجیٹل ایجنڈے کی قیادت اور رہنمائی کرے گا. 

مزید :

عرب دنیا -