سابق وزیر دفاع، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چودھری احمد مختار انتقال کر گئے

سابق وزیر دفاع، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چودھری احمد مختار انتقال کر گئے
سابق وزیر دفاع، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چودھری احمد مختار انتقال کر گئے

  

 لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، معروف صنعت کار اور سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے قریبی سابق وزیر دفاع احمد مختار قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ہیں۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ مرحوم احمد مختار کی نماز جنازہ ڈیفنس میں ادا کی گئی۔ جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں، کارکنوں، صنعتکاروں اور مرحوم کے عزیز اوقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم چودھری احمد مختار کا تعلق پنجاب کے ضلع گجرات سے جو اپنی زندگی میں گجرات سے اپنے آبائی حلقہ میں انتخابات لڑ کر چودھری برادران کا مقابلہ کرتے رہے اور انتخابات میں فتح حاصل کرتے رہے۔چوہدری احمد مختار نے لاہور میں نجی ہسپتال بھی قائم کیامرحوم احمد مختار گجرات سے اکثر انتخابات میں چودھری شجاعت حسین کے مدمقابل رہے۔

روزنامہ پاکستان کے مطابق چوہدری احمد مختار 1993 میں وزیر تجارت، 2008 میں وزیر دفاع رہے احمد مختار چیئرمین پی آئی اے کے طور پر بھی کام کرتے رہے۔مرحوم چودھری مختار نے دو بیٹے، ایک بیٹی اور بیوہ سوگوار چھوڑے ہیں احمد مختار 22 جون 1946 کو  پیدا ہوئے۔ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز ادا کر دی گئی مولانا حمید الرحمان نے چودھری احمد مختار مرحوم کی نماز جنازہ پڑھائی نماز جنازہ میں چودھری عمر سعید، چودھری عارف سعید، اشرف بھٹی، چودھری شاہد حسین، چودھری سیف جاوید،چودھری موسی جاوید، سابق ایم ڈی پی آئی ایکیپٹن ندیم یوسفزئی، چودھری عمران مسعود،سابق ایم این اے چودھری منظور حسین، سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چودھری گل نواز ایڈووکیٹ، ڈا کٹر زاہد ظہیر، نسیم صابر، حافظ غلام محی الدین، طاہر حمید، سید حسن مرتضی، منیر احمد خان، سابق ایم پی اے اعجاز سماح، سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر، فیصل مختار، حاجی عزیز الرحمان، جاوید فاروقی، جنرل مینجر فلیٹیز ارشاد بی انجم، نوید چودھری، ایم این اے میاں عثمان منصور، سابق ایم این اے شیخ محمد منصور، جنرل پی پی پی گوجرانوالہ ڈاکٹر زاہد ظہیر،خواجہ حماد اکرم، چودھری اصغر پسوال،گل نواز وڑائچ،جاوید بٹ، منور بٹ، چودھری قدیر حسین،کامران علی خان، اورنگزیب عشائی، نافذکھوکھر، گلزار احمد، محمد اکرم، الماس بٹ، ڈی ایس پی  ہارون بٹ و دیگر عہدیداروں ورکرروں نے شرکت کی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئر مین سابق صدر آصف علی زر داری نے سابق وفاقی وزیر چوہدری احمد مختار کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چوہدری احمد مختار ایک ثابت قدم و تجربہ کار رہنما اور پارٹی کا سرمایہ تھے، ان کے انتقال پر بہت غمزہ ہوں، ہم ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کریں گے۔بلاچیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق وزیر دفاع اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری احمد مختار اور سابق ممبر قومی اسمبلی محمد جادم مینگریو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئر مین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم چوہدری احمد مختار اور مرحوم محمد جادم مینگریو کی مغفرت فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -