گلے میں خراش کی شکایت کرنے والے اسسٹنٹ کوچ کورونا سے بچ نکلے

گلے میں خراش کی شکایت کرنے والے اسسٹنٹ کوچ کورونا سے بچ نکلے
گلے میں خراش کی شکایت کرنے والے اسسٹنٹ کوچ کورونا سے بچ نکلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) گلے میں خراش کی شکایت کرنے والے شاہد اسلم کورونا سے بچ نکلے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ نے دبئی سے روانہ ہونے کے بعد جہاز میں میڈیکل فارم بھرتے ہوئے گلے میں خراش کا ذکر کر دیا تھا، شک کی بنا پر انھیں آکلینڈ میں ہی روک لیا گیا جبکہ دیگر کھلاڑی کرائسٹ چرچ کے نواح میں واقع لنکن یونیورسٹی کے علاقے میں مقیم ہوگئے تھے۔
ذرائع کے مطابق شاہد اسلم کے آکلینڈ میں پہلے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آ گئی ہے، مقامی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق مکمل کلیئرنس پر ہی انھیں کرائسٹ چرچ میں اسکواڈ کو جوائن کرنے کی اجازت ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد اسلم کو 14روزہ قرنطینہ آکلینڈ میں ہی مکمل کرنا ہوگا۔

مزید :

کھیل -