پنجاب حکومت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی رہائی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، کب جیل سے باہر آئیں گے ؟ جانئے 

پنجاب حکومت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی رہائی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ...
پنجاب حکومت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی رہائی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، کب جیل سے باہر آئیں گے ؟ جانئے 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گزشتہ روز شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال کے باعث اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی منظوری دی تھی جس کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی 5 روز کے لیے پیرول پر رہائی کی منظوری دی گئی ہے۔محکمہ داخلہ کا کہناہے کہ آج دوپہر اڑھائی بجے سے یکم دسمبر دوپہر 2 بجے تک پیرول پر رہائی کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی رہائی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں جس پر کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کرگئیں جن کی میت جلد پاکستان پہنچنے کا امکان ہے اور ان کی نمازہ جنازہ ہفتے کے روز لاہور جاتی امرا میں ادا کی جائیگی۔مسلم لیگ (ن) نے بیگم شمیم اختر کی تدفین میں شرکت کے لیے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی درخواست دی تھی۔

مزید :

قومی -