” آپ کیلئے تیل والا ڈنڈا ۔۔ “ فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کو دھمکی دیدی 

” آپ کیلئے تیل والا ڈنڈا ۔۔ “ فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کو دھمکی دیدی 
” آپ کیلئے تیل والا ڈنڈا ۔۔ “ فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کو دھمکی دیدی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) نے اپنا اگلا جلسہ ملتان میں تیس نومبر کو کرنےکااعلان کر رکھاہےجس پرمعاونِ خصوصی پنجاب حکومت ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نےاپوزیشن کو خبردارکرتےہوئےکہاکہ”ریاست کی رٹ کو چیلنج نہ کریں ورنہ تیل والا ڈنڈا آپ کا استقبال کرے گا ۔“
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا حکومت مخالف جماعتوں کو مخاطب کرتےہوئےکہناتھاکہ”جلسے میں صرف قانون کی حکمرانی ہو گی، آپ نے قانون کی تھوڑی سی جھلک ملتان میں دیکھی ہے ،آپ قانون کو چیلنج نہ کریں اور نہ ہی  سٹیٹ کی رٹ کو ،ہم چاہتے ہیں کہ آپ ذمہ دار بنیں ،ہمیں اچھا نہیں لگے گا کہ تیل والا ڈنڈا آپ کا استقبال کرے ، ہمیں خوشی نہیں ہو گی لیکن عوام کی جان کو بچانے کیلئے حکومت ہر سطح پر قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائے گی۔“ 
فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ن لیگ کے رہنما ڈاکٹر مصدق ملک نے نجی ٹی وی "ہم نیوز"پر موقف دیتے ہوئے کہا کہ ” چند دن پہلے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جو جلسہ کیا تھا اُس دن ڈنڈا کہاں تھا تیل والا ؟ اس دن قانون کہاں گیا ؟انہوں نے اس وقت جتنی باتیں کی ہیں وہ مختصر بتاتا ہوں، اگرہم جلسے کریں تو گلگت میں کورونا نہیں پھیلتالیکن جیسےہی الیکشن جیت جائیں یاجتوادیئےجائیں اس کےفوری بعدکوروناپھیلنا شروع ہو جاتاہے ۔

مزید :

قومی -