انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں کیا صورتحال ہے ؟ جانئے 

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں کیا ...
انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں کیا صورتحال ہے ؟ جانئے 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیاہے جبکہ سٹاک ایکسچینج میں بھی آج مندی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 19 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 159 روپے 27 پیسے سے مہنگا ہو کر 159 روپے 46 روپے کا ہو کر بند ہو گیاہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج مندی کا رجحان ہی دیکھنے میں آ تا رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 اندیکس 41 ہزار 31 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں اضافی کہ بجائے کمی کا رجحان شروع ہو گیا اور کاروبار کے اختتام تک اس میں 137 پوائنٹس کی کمی آئی جس سے 100 انڈیکس نے 41 ہزار کی نفسیاتی حد کھو دی اور اس وقت 40 ہزار 893 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -