سری لنکا میں موجود شاہد آفریدی کے اینٹی باڈیز ٹیسٹ کا نتیجہ کیا آیا؟
کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) لنکا پریمیر لیگ (ایل پی ایل) میں شرکت کیلئے سری لنکا پہنچنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا اینٹی باڈیز ٹیسٹ کلیئر آ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی سری لنکا میں کھیلی جانے والی لیگ ’لنکا پریمیر لیگ‘ کے گال گلیڈئیٹر کے آج ہونے والے پہلے میچ کیلئے دستیاب ہوں گے کیونکہ ان کا اینٹی باڈیز ٹیسٹ کلیئر آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی تاخیر سے سری لنکا پہنچنے اور آئیسولیشن مکمل نہ کرنے کے سبب میچ میں شرکت مشکوک تھی تاہم اینٹی باڈیز ٹیسٹ کے نتیجے کے بعد اب وہ میچ کھیلنے کیلئے دستیاب ہیں۔