خالدخورشیدایڈووکیٹ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کےلیےفائنل

خالدخورشیدایڈووکیٹ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کےلیےفائنل
خالدخورشیدایڈووکیٹ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کےلیےفائنل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے لیے ایڈووکیٹ خالد خورشید کا نام فائنل کر لیا گیا۔ وزیراعظم نے ان کے نام کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خالد خورشید ایڈووکیٹ ضلع استور سے رکن گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے 2018ء میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اب وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے ان کے نام کا قرعہ نکلا ہے۔ خالد خورشید کی نامزدگی کے لیے وزیراعظم نے مرکزی اور گلگت بلتستان کی قیادت سے مشاورت کی تھی۔

دوسری جانب وزیراعظم کے زیر صدارت ترجمانوں اور پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور جبکہ گلگت بلتستان حکومت سازی اور کورونا کے بڑھتے خطرات بارے غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران اپوزیشن بیانیہ اور ممکنہ تحریک سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت بھی کی گئی جبکہ مہنگائی کے خلاف اقدامات اور معاشی اہداف کے حصول پر بھی بات چیت کی گی۔

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -گلگت بلتستان -گلگت -