عظیم فٹبالر میرا ڈونافلسطینیوں کے لیے کیا جذبات رکھتے تھے ؟ جان کر آپ بھی انہیں سلام پیش کریں گے 

عظیم فٹبالر میرا ڈونافلسطینیوں کے لیے کیا جذبات رکھتے تھے ؟ جان کر آپ بھی ...
عظیم فٹبالر میرا ڈونافلسطینیوں کے لیے کیا جذبات رکھتے تھے ؟ جان کر آپ بھی انہیں سلام پیش کریں گے 

  

بیونس آئرس (ڈیلی پاکستان آن لائن )ارجنٹینا کے فٹ بال لیجنڈ ڈیاگو میرا ڈونا کوجہاں عظیم کھلاڑی کے طور پر یاد رکھا جائے گا وہا ں ہی وہ فلسطین کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کے ناقد کے طور پر بھی سب کو یاد رہیں گے ۔اس حوالے سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حامد میر نے کہا کہ میراڈونا ارجنٹائن میں پیدا ہوا لیکن اس کا دل فلسطینی تھا اس نے کھل کر فلسطینیوں کی حمائت کی آپکو اپنے اردگرد ایسے کئی شاہکار نظر آئیں گے جو پیدا تو پاکستان میں ہوئے لیکن آجکل انکے دل اسرائیل کے لئے دھڑکتے ہیں سمجھ گئے ناں یہ کون لوگ ہیں؟۔

واضح رہے کہ میرا ڈونا اپنے آپ کو دل سے فلسطینی قرار دیتے اور غزہ کے خلاف اسرائیلی تشدد کے شدید ناقد تھے۔ یہی وجہ ہے کہ فلسطینی عوام کیلئے ان کی حمایت کی وجہ سے فلسطین بھر میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔2012میں، میرا ڈونا نے اپنے آپ کو فلسطینی عوام کے نمبر ایک پرستار کے طور پر بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں بغیر کسی خوف کے فلسطینی عوام کی حمایت کرتا ہوں۔دو سال بعد غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے اور کارروائیوں کے دوران کم از کم تین ہزار فلسطینیوں کی ہلاکت پر میرا ڈونا نے اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ”اسرائیل فلسطینیوں کے ساتھ جو کچھ کر رہا ہے وہ شرمناک ہے۔

مزید :

کھیل -