یوٹیوبر یوخانو کا اپنی ہی شادی پر دیوانہ وار رقص، سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آگیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف یوٹیوبر عمر خان (یوخانو) اتوار کے روز شادی کے بندھن میں بندھے ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا اعلان کیا ۔ ان کی اپنی ہی شادی پر دیوانہ وار رقص کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین انہیں خوب آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔
یوخانو کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں لیکن ان میں سے ایک ویڈیو ایسی ہے جس میں دولہا میاں اپنی ہی شادی پر عبداللہ دیوانہ بن کر ڈانس کر رہے ہیں۔ یوخانو رقص کے دوران اتنا گھومے کہ اگر لٹو یہ دیکھ لیں تو انہیں بھی چکر آجائیں۔
View this post on Instagram
یوخانو کی یہ ویڈیو سامنے آئی تو پاکستانیوں نے ان کا خوب مذاق اڑانا شروع کردیا۔ایک خاتون نے کہا کہ اگر ان کا شوہراتنا خوش نہ ہوا تو وہ رخصتی کینسل کردیں گی۔
Mera shohar itna khush na hua tu rukhsti cancel
— ★ (@Pleasestayaway8) November 25, 2020
ایک صارف نے کہا کہ یوخانو ایسے گھوم رہا ہے جیسے واشنگ مشین میں کپڑے گھومتے ہیں۔
He's spinning how the clothes spin in the washing machine.
— Annie Joshi (@sirf_annie) November 26, 2020
ایک شخص نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یوخانو کو اندازہ ہے کہ وہ آخری بار اتنا انجوائے کر سکتا ہے۔
As he knws this is the last time he can enjoy
— Ahmad Yar Tariq (@AhmadYarTariq) November 27, 2020
ایک خاتون نے یہ سوال اٹھایا کہ اس سے شادی کر کس نے لی؟ خیال رہے کہ کچھ عرصہ پہلے یوخانو پر ہراسانی کا الزام لگا تھا۔
Is se shadi kr kisny li?
— Hina (@komatotechup) November 26, 2020
ایک شخص نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’ مبارک ہو جانی، بہت ترسے ہوئے لگ رہے ہو‘
@u_khano mubarak ho jani, bohut tarsy lag rahy ho ????????????
— Our lives matter ☠️ (@Romanbakhtiar) November 25, 2020