68 سالہ پنڈت کی 10 سالہ بچی سے زیادتی، ایسی خبر آگئی کہ ہر کوئی کانپ اُٹھا

68 سالہ پنڈت کی 10 سالہ بچی سے زیادتی، ایسی خبر آگئی کہ ہر کوئی کانپ اُٹھا
68 سالہ پنڈت کی 10 سالہ بچی سے زیادتی، ایسی خبر آگئی کہ ہر کوئی کانپ اُٹھا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک 68سالہ پادری نے مبینہ طور پر 10سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ملزم کی شناخت وینکاتارامانپا کے نام سے بتائی گئی ہے جو بھارتی ریاست کرناٹک کے قصبے بیگپالی کا رہائشی ہے۔ ملزم ایک مقامی گرجا گھر میں پادری تھا۔ واقعے کے روز وہ اپنی بیٹی کے گھر گیا۔ 

اس کا داماد بھی پادری تھا اور اسے اپنی اہلیہ کے ساتھ کہیں جانا تھا چنانچہ اس نے اپنے سسر سے درخواست کی کہ وہ ان کے گھر رک جائے اور شام کو ان کے قصبے کے گرجا گھر میں عبادت کروائے۔ جب یہ آدمی گھر میں اکیلا تھا، ایک 10سالہ لڑکی گھر کے باہر کھیل رہی تھی، جسے اس نے بہانے سے گھر کے اندر بلا لیا اور جنسی زیاتی کا نشانہ بناڈالا۔

 لڑکی جب کافی دیر تک گھر نہ پہنچی تو ماں باپ اسے تلاش کرنے نکلے۔ کسی شخص نے انہیں بتایا کہ اس نے ان کی بیٹی کو پادری کے گھر کی طرف جاتے دیکھا تھا۔ وہ پادری کے گھر کی طرف گئے تو بچی روتے ہوئے گھر سے باہر نکل رہی تھی۔ اس نے اپنے ماں باپ کو اپنے ساتھ ہونے والے سلوک کے متعلق بتایا جنہوں نے پولیس کو رپورٹ کر دی اور پولیس نے پادری کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ 

مزید :

بین الاقوامی -