نوجوان نے 127 کلو وزن کم کرلیا، یہ کیسے کیا؟ اپنی حیرت انگیز کہانی سب کو بتادی، موٹے افراد کو امید دلادی

نوجوان نے 127 کلو وزن کم کرلیا، یہ کیسے کیا؟ اپنی حیرت انگیز کہانی سب کو بتادی، ...
نوجوان نے 127 کلو وزن کم کرلیا، یہ کیسے کیا؟ اپنی حیرت انگیز کہانی سب کو بتادی، موٹے افراد کو امید دلادی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) وزن کم کرنا جان جوکھوں کا کام ہے لیکن اس 28سالہ نوجوان نے اپنے وزن میں 127کلوگرام کمی کرکے دنیا کو حیران کر دیا ہے اور موٹاپے کے شکار افراد کو ایک امید دلا دی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس نوجوان کا نام الیجینڈرو پورو ہے جس کا وزن ایک وقت میں 216کلوگرام تک جا پہنچا تھا اور وہ گوشت کا پہاڑ بن کر رہ گیا تھا۔ اس کا کہنا ہے کہ جب میرا وزن اتنا بڑھ گیا تو میری زندگی ہی جیسے ختم ہو کر رہ گئی تھی۔ میں کوئی بھی کام خود سے کرنے کی پوزیشن میں نہ رہا تھا اور روز بروز مجھ میں یہ احساس مضبوط ہونے لگا کہ میں اپنے ہاتھوں سے خود کو موت کے گھاٹ اتار رہا ہوں۔یہی وہ وقت تھا جب میں نے اپنے وزن میں کمی لانے کا فیصلہ کیا۔

امریکہ ریاست فلوریڈا کے رہائشی الیجینڈرو کا کہنا تھا کہ ”سب سے پہلے میں نے قسم کھائی کہ آئندہ زندگی میں کبھی’جنک فوڈ‘ (Junk food)کو ہاتھ نہیں لگاﺅں گا۔اس کے بعد میں صحت مندانہ خوراک کھانے لگا اور باقاعدگی سے ورزش کرنی شروع کر دی۔ میں نے مارچ 2017ءمیں اس سفر کی شروعات کی تھی اور اب تک میں بغیر کسی سرجری کے اپنے وزن میں 127کلوگرام کمی کر چکا ہوں۔ اب میرا وزن صرف 90کلوگرام رہ گیا ہے اور جن لوگوں نے مجھے پہلے کی حالت میں دیکھ رکھا تھا، اب دیکھتے ہیں تو انہیں یقین ہی نہیں آتا کہ میں الیجنڈرو ہی ہوں۔ وزن کم کرنے کے بعد ہی مجھے احساس ہوا ہے کہ زندگی کسے کہتے ہیں۔ اس سے پہلے میں زندہ نہیں تھا، بس اس دنیا میں موجود تھا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -