جیتی جاگتی گڑیا بننے کی خواہش میں نوجوان لڑکی نے لاکھوں روپے لگا دئیے، کیا تبدیلی آئی؟ دیکھ کر پہچانی نہ جائے

جیتی جاگتی گڑیا بننے کی خواہش میں نوجوان لڑکی نے لاکھوں روپے لگا دئیے، کیا ...
جیتی جاگتی گڑیا بننے کی خواہش میں نوجوان لڑکی نے لاکھوں روپے لگا دئیے، کیا تبدیلی آئی؟ دیکھ کر پہچانی نہ جائے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک لڑکی نے جیتی جاگتی باربی ڈول بننے کے لیے پلاسٹک سرجری پر لاکھوں روپے لگا دیئے لیکن شکل کیسی بن گئی؟ دیکھ کر پہچانی نہ جائے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 28سالہ لڑکی کا نام کیتھی ہے جو کیم گرل اور ماڈل ہے۔ اس نے اپنی چھاتیوں کا سائز چار گنا تک بڑھانے پر 12ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 25لاکھ 43ہزار روپے) خرچ کر ڈالے۔ 

اس کے علاوہ ہونٹوں کا سائز بڑھانے اور چہرے و جسم میں دیگر تبدیلیاں کروانے پر بھی لاکھوں روپے اڑا ڈالے جس سے اس کی شکل یکسر تبدیل ہو کر رہ گئی۔اتنا خرچ کرنے کے بعد بھی اس کی شکل باربی ڈول جیسی بنی ہے یا نہیں اس حوالے سے انٹرنیٹ صارفین میں بھی دو رائے پائی جاتی ہے جو اس کی تصاویر پر اس کے حق میں یا مخالفت میں دلائل دیتے رہتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کیتھی کا کہنا ہے کہ وہ الیشا امیرا سے بہت متاثر تھی اور اسی کی وجہ سے اس میں انسانی باربی بننے کی خواہش پیدا ہوئی۔ اس کا کہنا تھا کہ مجھے پلاسٹک سرجری کروانے کا شوق پہلے سے ہی تھا چنانچہ میں نے پروسیجرز کرانے شروع کر دیئے۔ اب تک میری شکل اتنی تبدیل ہو چکی ہے کہ میں بھی خود کو نہیں پہچان پاتی ہوں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -