ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ، کونسی چیز مہنگی اور کونسی سستی ہوئی؟تفصیل جانئے

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ، کونسی چیز مہنگی اور کونسی سستی ہوئی؟تفصیل ...
ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ، کونسی چیز مہنگی اور کونسی سستی ہوئی؟تفصیل جانئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایک ہفتے کے دوران گوشت، دودھ، کیلے،انڈوں اور لہسن سمیت 11 اشیاکی قیمتوں میں اضافہ جبکہ چینی اور چکن سمیت کئی اشیاء  کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق مہنگائی کی اوسط شرح میں 0.92 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران لہسن کی فی کلو قیمت میں 2 روپے جبکہ انڈوں کی فی درجن اوسط قیمت میں ایک روپے 82 پیسے اضافہ ہوا،اس کے علاوہ چاول، گھی، چائے، نمک، مرچ سمیت 30 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسطً فی کلو قیمت میں 4 روپے 73 پیسے جبکہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 19 روپے 44 پیسے کمی ہوئی۔اس کے علاوہ دال مسور،دال مونگ اور آلو کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید :

قومی -