’فیصل آباد میں میرے پردادا کی وجہ سے بجلی آئی ہے‘ جنت مرزا کا دعویٰ، سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آگیا

’فیصل آباد میں میرے پردادا کی وجہ سے بجلی آئی ہے‘ جنت مرزا کا دعویٰ، سوشل ...
’فیصل آباد میں میرے پردادا کی وجہ سے بجلی آئی ہے‘ جنت مرزا کا دعویٰ، سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آگیا
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے دعویٰ کیا ہے کہ فیصل آباد میں بجلی ان کے پردادا کی وجہ سے آئی ہے۔ جنت مرزا کے اس دعویٰ پر مبنی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹک ٹاکر جنت مرزا یہ دعویٰ کر رہی ہیں کہ فیصل آباد میں بجلی ان کے پردادا کی وجہ سے آئی۔ ’ فیصل آباد میں جو بجلی آئی ہے یہ میرے پردادا کی وجہ سے آئی ہے، ایئر پورٹ پر ایوب خان تھے، میرے پردادا نے ان کا ہاتھ پکڑا، آٹھ گھنٹے بجلی آتی تھی فیصل آباد میں، ہاتھ پکڑ کر کہتے ہیں کہ میں آپ کو تب تک نہیں جانے دوں گا جب تک 24 گھنٹے بجلی کی سپلائی نہیں کریں گے، پھر وہ آٹھ گھنٹے سے 24 گھنٹے جو بجلی ہوئی ہے وہ میرے پردادا کی وجہ سے ہوئی ہے۔‘

جنت مرزا کی جانب سے یہ دعویٰ کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کا خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے اور ایسے ایسے شگوفے پھوٹ رہے ہیں کہ ہنسی روکنا مشکل ہوجائے۔ جنت مرزا کی یہ ویڈیو دیکھ کر ایک شخص نے امریکہ کے سابق صدر ابراہم لنکن کا ’مشہور مقولہ‘ شیئر کردیا۔

ایک صارف نے کہا کہ لوگ شہرت کیلئے کچھ بھی کہیں گے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے تو حد ہی کردی اور ٹک ٹاک کو بھی جنت مرزا کے پردادا کے کھاتے میں ڈال دیا۔

ٹوئٹر پر بعض لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے ’بجلی لگوانے‘ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ایک شخص نے اس بات کا شکر منایا کہ جنت مرزا نے گھنٹہ گھر کا کلیم نہیں کیا۔ ایک صارف نے جگت بازی کے ماہر ’فیصل آبادیوں‘ کیلئے کہا کہ ’فیصل آبادیوں کے لیے تو یہ جگت ہی کافی ہے  کہ 24 گھنٹے بجلی ان کو جنت مرزا کے پڑدادا کی وجہ سے ملی۔‘