پاکستانیوں کے واٹس ایپ ہیک ہونے لگے، کس غلطی کی وجہ سے سماجی کارکن جبران ناصر کا اکاؤنٹ ہیک ہوا؟ آپ بھی جانئے اور محفوظ رہیے

پاکستانیوں کے واٹس ایپ ہیک ہونے لگے، کس غلطی کی وجہ سے سماجی کارکن جبران ناصر ...
پاکستانیوں کے واٹس ایپ ہیک ہونے لگے، کس غلطی کی وجہ سے سماجی کارکن جبران ناصر کا اکاؤنٹ ہیک ہوا؟ آپ بھی جانئے اور محفوظ رہیے
سورس:   Facebook

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں رواں ماہ کے دوران لوگوں کے واٹس ایپ ہیک ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی ہیں ، واٹس ایپ ہیکنگ کا تازہ شکار معروف سماجی کارکن جبران ناصر ہوئے ہیں۔

سماجی کارکن جبران ناصر نے فیس بک پوسٹ پر بتایا کہ ان کا واٹس ایپ ہیک ہوگیا ہے اور وہ مزید اسے استعمال نہیں کر پا رہے ہیں۔ ان کے بعض دوستوں نے بھی اسی مسئلے کی شکایت کی ہے۔ برائے مہربانی سب لوگ کسی بھی ایسے عجیب پیغام سے دور رہیں جس میں آپ سے کوڈ مانگا جارہا ہو۔ انہوں نے اپنے دوستوں سے درخواست کی کہ ان کے اکاؤنٹ سے آنے والے کسی بھی پیغام  کا جواب نہ دیں کیونکہ ان کا اکاؤنٹ ہیکر استعمال کر رہا ہے۔

جبران ناصر نے بتایا کہ انہیں اپنے ایک کزن کا میسج موصول ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ اس نے ایک کوڈ غلطی سے میرے نمبر پر سینڈ کردیا ہے وہ واپس سینڈ کردے۔ ’میں نے جب ایس ایم ایس دیکھا تو یہ ایسا لگا جیسا کہ وہ اکثر مختلف ایپلی کیشنز کے کوڈ بھیجتا رہتا تھا، اس لیے میں نے اس کو سچ سمجھا اور اسے کوڈ بھیج دیا۔ اس کا نمبر پہلے سے ہی ہیک تھا میرا واٹس ایپ بھی ہیک ہوگیا۔‘

My WhatsApp got hacked today and I don't have access to it anymore. Few of friends of mine have reported same issue....

Posted by Mohammad Jibran Nasir on Thursday, November 26, 2020

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں کے دوران پاکستان میں واٹس ایپ ہیکنگ کے ایسے متعدد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ہیکرز کسی بھی جاننے والے کے نمبر سے میسج کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ 6 ہندسوں کا کوڈ غلطی سے بھیج دیا ہے وہ واپس بھیج دیں۔ جیسے ہی کوئی اس میسج کے جواب میں کوڈ بھیجتا ہے تو اس کا واٹس ایپ ہیک کرلیا جاتا ہے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -علاقائی -سندھ -کراچی -