کورونا وائرس کا شکار سینیٹر کلثوم پروین کی حالت بگڑ گئی 

کورونا وائرس کا شکار سینیٹر کلثوم پروین کی حالت بگڑ گئی 
کورونا وائرس کا شکار سینیٹر کلثوم پروین کی حالت بگڑ گئی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما سینیٹر کلثوم پروین کی طبیعت زیادہ ناساز ہو گئی ہے۔ سینیٹر کلثوم پروین کو طبیعت بگڑنے پہ نجی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ہم نیوز کے مطابق ان کی گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔ ن لیگ کی سینیٹر کو پہلے پمزہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جب ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو انہیں ایک نجی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ سینیٹر کلثوم پروین کو سانس لینے میں دقت کا سامنا ہے جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا۔

مزید :

قومی -