بختاور بھٹو زرداری کے منگیتر کی تصویر سامنے آگئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی پاکستانی بزنس مین یونس چوہدری کے صاحبزادے محمود چوہدری کے ساتھ منگنی ہوگئی ہے۔
منگنی کی بعض تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے بعد بختاور بھٹو زرداری نے اپنی اور اپنے منگیتر کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بختاور کرسی پر بیٹھی ہوئی ہیں جبکہ ان کے منگیتر محمود چوہدری کھڑے ہوئے ہیں۔ دونوں نے ہی مشرقی لباس زیب تن کر رکھے ہیں۔
???????? #officiallyengaged pic.twitter.com/VcqmW2oNJB
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) November 27, 2020
منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کورونا کی وجہ سے منگنی کی تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
تینوں بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی آصفہ بھٹو زرداری اپنے بھائی کو ویڈیو لنک کے ذریعے مہمانوں سے متعارف کراتی رہیں۔