’محسن فخری زادہ کے قاتل پچھتائیں گے‘ جوہری سائنسدان کے قتل پر ایرانی وزیر خارجہ کا اعلان

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے اہم ترین جوہری سائنس دان محسن فخری زادے کے قتل پر اپنےسخت ردعمل میں اسرائیل پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ حرکت جنگ پر اکسانے والا اقدام ہے ،قاتل پچھتائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ’دہشت گردوں نے ایک نامور ایرانی سائنسدان کو قتل کر دیا ہے، اس بزدلانہ (کارروائی) سے، جس میں اسرائیل کے کردار کے اشارے ہیں، یہ نظر آتا ہے کہ اس کے مرتکب جنگ کے لیے کتنے بیتاب ہیں؟۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کااپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ محسن فخری زادہ کے قاتل پچھتائیں گے،بزدلانہ حرکت جنگ پر اکسانے والا عمل ہے۔
Terrorists murdered an eminent Iranian scientist today. This cowardice—with serious indications of Israeli role—shows desperate warmongering of perpetrators
Iran calls on int'l community—and especially EU—to end their shameful double standards & condemn this act of state terror.
— Javad Zarif (@JZarif) November 27, 2020
ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اور یورپی یونین اپنے دہرے معیار ختم کرے اور اس دہشتگردی کی مذمت کرے۔ دشمنوں کے لئے ایرانی سائنس دان بھی قابل قبول نہیں۔
????محمد جواد ظریف وزیر امور خارجه جمهوری اسلامی ایران با صدرو بیانیه ای اقدام تروریستی و کوردلانه ترور شهید محسن فخری زاده رییس سازمان پژوهش و نوآوری وزارت دفاع جمهوری اسلامی ایران توسط تروریستها را به شدت محکوم کرد.https://t.co/kSvLoCGMTb pic.twitter.com/3zj2ZkAbaB
— پاد (@PadDolat) November 27, 2020
محسن فخری زادے ایران کے نامور جوہری سائنسدان تھے ۔2018 میں اسرائیل کو حاصل ہونے والی ایک اہم دستاویز کے مطابق وہ جوہری اسلحہ بنانے کے پروگرام کے سربراہ تھے۔ اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامین نتن یاہو نے مئی 2018 میں ایران کے جوہری پروگرام کے متعلق بتاتے ہوئے فخری زادے کے نام کا خصوصی طور پر تذکرہ کیا تھا۔