نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم مشکلات کا شکار ،پی سی بی کا کپتان بابر اعظم سے رابطہ

نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم مشکلات کا شکار ،پی سی بی کا کپتان بابر اعظم سے رابطہ
نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم مشکلات کا شکار ،پی سی بی کا کپتان بابر اعظم سے رابطہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے نیوزی لینڈ کے دورے پر گئے قومی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کے کپتان بابر اعظم سے رابطہ کرکے مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی ہے۔پی سی بی حکام نے کپتان بابر اعظم سے رابطہ کر کے کہا ہے کہ مشکل وقت میں پی سی بی اور پاکستانی عوام قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہے۔ قومی کھلاڑی حوصلہ رکھے اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ہم نیوز کے مطابق پی سی بی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ذہنی دباوَ سے نکالنے کیلئے ماہر نفسیات کی خدمات لینے پر غور شروع کردیا ہے۔ کھلاڑیوں کو دباوَ سے نکالنے کے لیے ماہر نفسیات کا آن لائن لیکچر دیا جائیگا۔

مزید :

کھیل -