ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 آپ کے لئے اچھا دن ہے۔ ان شاءاللہ کوئی پرانے معاملے سے نکلنے کی خبر مل سکتی ہے اور دوسروں سے تعلقات میں بھی بڑی بہتری کا امکان ہے۔ مالی لحاظ سے بھی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 آپ اپنے معاملات دوسروں سے حل کروانے کے چکروں میں اپنے راز کی باتیں دے رہے ہیں جو آگے چل کر آپ کے لئے مشکل پیداکرے گی۔ آج خاموشی ضروری ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 اچھی خبر صبح ہی مل جائے گی اور رکاوٹ کا بھی خاتمہ ہوگا اور ان شاءاللہ مالی لحاظ سے بھی سلسلہ بہتر ہونے کا امکان ہے۔ اولاد کے حوالے سے کوئی نیا پیغام آ سکتا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کی تلاش میں تھے۔ اب کوشش کرکے دیکھ لیں ان شاءاللہ ان کو کامیابی ملنے کی امید ہے۔ آج آپ کو کسی پرانے مسئلے سے نکلنے کی خوشی بھی ملے گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 آپ کو آج اپنی صحت کے حوالے سے صدقہ دینا ہوگا اور گھر میں بھی کوئی بیمار ہے تو اس کے لئے بھی کریں۔ نحوست جیسی صورت حال ہے۔ اس لئے خاموشی سے دن گزارنا مناسب رہے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 آج بھی صورت حال نازک سی ہے۔ اس لئے پھونک پھونک کر قدم رکھیں تو بہتر ہے اور غصہ نہیں کرنا۔ ہو سکے تو ہر معاملے میں درگزر سے ہی کام لینا آپ کے حق میں اچھا رہے گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 ان دنوں مالی طور پر جو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔اس کا حل کسی وقت بھی سامنے آ سکتا ہے اور گھر کے حوالے سے کوئی اہم فیصلہ بھی متوقع ہے جو کہ ضروری ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 آپ بلاوجہ کی کسی بندش کا شکار چلے آ رہے ہیں۔ معلوم نہیں کہ کس طرف سے ہے، مگر اندازہ ہوتا ہے کہ اس نے آپ کو تنگ کر رکھا ہے۔ فی الحال صدقہ دیں استخارہ کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 آپ فضول کاموں میں وقت ضائع مت کریں۔ آپ کو مشکل ہو سکتی ہے۔ یہ وقت تو آپ کو مشورہ دے رہا ہے کہ اب کوئی فیصلہ کرلیں اور مضبوط سے اس پر قائم بھی رہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 اچھا دن ہے جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ان شاءاللہ ہو جائے گا اور آج آپ کو اپنے گھر میں بھی جاری کشیدگی میں واضح کمی واقعی ہوتی دکھائی دے گی، فکر نہ کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 جکڑن محسوس ہو رہی ہے۔ آپ اس وجہ سے کامیابی حاصل نہیں کر رہے اور رکاوٹوں کا سامنا بھی شاید اسی وجہ سے ہے۔ آج کا دن آپ کو صدقہ دینے اور وہ بھی راشن کی صورت ضروری ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 اختلافات کا اندیشہ ہے۔ اپنے ہو یا غیر آپ کو بے حد محتاط انداز سے چلنا ہے اور کوشش کرنی ہے کہ درگزر سے کام لیا جائے۔ آج کا دن صرف پلاننگ کے حوالے سے اہم ہے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -