فرخ حبیب نے سندھ حکومت پر بڑا الزام عائد کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سندھ میں گندم صوبائی سٹورز سے چوری ہوئی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ بلاول ہاؤس میں پتہ نہیں کون سے چوہے بیٹھےہیں، جن کےپیٹ نہیں بھرتے۔ بلاول بھٹو زرداری ادھر ادھر بہت تنقید کرتے ہیں، انہیں سندھ میں گندم کی قیمت کا پتا نہیں۔بلاول اپنی مراد علی شاہ کی حکومت سے پوچھیں، سندھ میں آٹا پورے ملک سے زیادہ مہنگا ہے، پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1100روپےجبکہ سندھ میں 1500 کا ہے۔سندھ میں زخیرہ اندوزوں کے سرپرست بیٹھے ہوئے ہیں، جن کے خلاف کارروائی نہیں ہورہی ہے جبکہ پنجاب میں 160 افراد گرفتار کیے گئے۔