پاکستان سعودی عرب کو تین ارب ڈالر سٹیٹ بینک میں رکھنے پر سالانہ کتنا منافع ادا کرے گا ؟ پتا چل گیا 

پاکستان سعودی عرب کو تین ارب ڈالر سٹیٹ بینک میں رکھنے پر سالانہ کتنا منافع ...
پاکستان سعودی عرب کو تین ارب ڈالر سٹیٹ بینک میں رکھنے پر سالانہ کتنا منافع ادا کرے گا ؟ پتا چل گیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی کابینہ نے سعودی ڈیولمپنٹ فنڈ سے ملنے والے تین ارب ڈالر سٹیٹ بینک کے ذخائر میں رکھنے کی منطوری دیدی ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے معاہدے کی منظوری دی ، سعودی عرب نے تین ارب ڈالر پاکستان کے سٹیٹ بینک میں رکھنے کا وعدہ کیا تھا جو کہ ایک سال کیلئے جمع رہیں گے اور پاکستان اس رقم پر سعودی عرب کو سالانہ چار فیصد منافع ادا کرے گا ، سعودی حکومت سے معاہدے کا ڈرافٹ وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس بھجوایا گیا ، وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس نے معاہدے کے ڈرافٹ پر اتفاق کیا ، قانونی رائے کے بعد معاہدے کی کاپی وفاقی کابینہ کو منظوری کیلئے بھجوائی گئی جسے منظوری مل گئی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -