روس کے علاقے سائبیریا میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 50 سے زائد افراد مارے گئے

روس کے علاقے سائبیریا میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 50 سے زائد افراد مارے گئے
روس کے علاقے سائبیریا میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 50 سے زائد افراد مارے گئے

  

 ماسکو (ویب ڈیسک) سائبیریا میں کوئلے کی کان دھماکے کے بعد دب گئی جس کے نتیجے میں 46 کان کن اور  چھ  ریسکیو اہلکار ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق  کان بیٹھنے سے  90 کے قریب کان کن ملبے تلے دب گئے تھے،   38 کان کنوں کو بحفاظت نکال کر ہسپتال منتقل کیا جہاں 6 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ریسکیو ٹیم کے سربراہ نے بتایا کہ فرائض کی انجام دہی کے دوران 6 امدادی کارکن بھی زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 11 اہلکاروں کو حالت غیر ہونے کے باعث ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 100 سے زائد افراد کو ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا ہے جن میں 52 افراد ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکے تھے جب کہ 49 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔دوسری طرف  تاحال دھماکے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -